نوشہرہ میں 5سال کی بچی کو زیادتی کےبعد قتل کردیاگیا۔بچی کی بوری بند لاش مرغیوں کےویران فارم سے برآمد کرلی گئی ، ڈی پی او کا کہناہےکہ واقعے کی تفتیش کےلئےجےآئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ڈی پی او نجم الحسنین کےمطابق حمزہ رشکہ کی رہائشی پانچ سال کی بچی کی لاش گھرسے تھوڑے فاصلے پر قائم مرغیوں کے ویران فارم سے ملی ہے ۔بچی گزشتہ روز سے گھر سے لاپتہ تھی اوراس کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہےکہ فارم سےکئی شواہد اکھٹےکر کےتفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بچی کا پوسٹ مارٹم کےایم یو پشاور سے کرادیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بچی کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیبارٹری روانہ کردیئے۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔