خاران(آئی این پی ) فرنٹیر کور سا ئوتھ بلوچستان کے عملے نے خاران کے علاقے پتکن کے مقام پر انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے غیر قانونی طور ایران کے راستے یورپ جانے والے 99 افراد کو ٹرک سمیت تحویل میں لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق پنجاب اور کے پی سے ہے، ان میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔