• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،حرمین شریفین کے سینئر انتظامی عہدوں پر10خواتین کی تقرری

ریاض(جنگ نیوز )سعودی عرب کے شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں واقع اسلام کی دو سب سے مقدس مسجدوں (حرمین شریفین) کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والے ادارے میں 10سعودی خواتین کو سینیئر عہدوں پر فائز کر دیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ان تعیناتیوں کا اعلان کرتے ہوئے مقدس مساجد کے انتظامی امور کے ادارے جنرل پریزیڈنسی فار دی افیئرز آف دی ٹو ہولی ماسکس کا کہنا تھا کہ ’خواتین کو قائدانہ منصب سنبھالنے کے لیے بااختیار بنانا ایک اہم موضوع ہے جو کہ ترقی اور معیشت کا عکاس ہے۔

تازہ ترین