• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم کا وژن ہے، امین الحق

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سید امین الحق کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم کا وژن ہے، انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کو ہم نے یقینی بنانا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 92 ٹاورلگائیں گےاور 3جی 4جی سروس دیں گے۔

امین الحق نے کہا کہ مستقبل میں گلگت بلتستان میں بھی وہی سہولتیں دی جائیں گی جوشہروں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی سے متعلق بھی منسٹری آف آئی ٹی کام کر رہی ہے۔

امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کا کام جلد شروع ہونے والا ہے، جبکہ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ پاکستان میں ہونا ایک بہت بڑی ڈیویلپمنٹ ہوگی۔

تازہ ترین