• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتوبر تک 9 جہاز گندم لے کر آئیں گے، وزارت فوڈ سیکیورٹی

وزارت فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2020ء تک 9 جہاز گندم لے کر آئیں گے، 26 اگست کو 60 ہزار 804 میٹرک ٹن گندم لے کر پہلا جہاز آئے گا۔

اعلامیہ کے مطابق 28 اگست کو دوسرا جہاز 65 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر پہنچے گا اور 8 ستمبر کو 69 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر تیسرے جہاز کی آمد متوقع ہے۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے اعلامیے کے مطابق 12 ستمبر کو 55 ہزار میٹرک ٹن گندم کے ساتھ چوتھے جہاز کی آمد متوقع ہے، جبکہ پانچواں جہاز 65 ہزار میٹرک ٹن گندم کے ساتھ 17 ستمبر کو آئے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 19 ستمبر کو 65 ہزار میٹرک ٹن گندم کے ساتھ چھٹے جہاز کی آمد متوقع ہے۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی نے 1.5 ایم ایم ٹی گندم کی درآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر طلب کیے ہیں۔

تازہ ترین