موجودہ دور میں کئی لوگوں جاکنگ کرنے کے عادی ہوتے ہیں ۔اگر جاکنگ میں میں کوئی دوست آپ کے ساتھ ہو تو اس میں دل چسپی مزید بڑھ جاتی ہے ۔لیکن اب اس کام کے لیے آ پ کو کسی دوست کو بلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ،کیوں کہ ایک ایسا عینک تیار کیا گیا ہے ،جس کو لگا نے کے بعد ساتھ دینے کے لیے آپ کا دوست نمودار ہو جائے گا ۔ اس عینک کا فائدہ یہ ہے کہ انسان دوڑتے ہوئےجلدی نہیں اکتاتا اور دوڑنے والا اپنی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتا رہتا ہے۔
اس عینک اور نظام کو ’’گوسٹ اسپیسر‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت کراؤڈ فنڈنگ کےعمل سے گزررہا ہے۔ یہ انوکھا خیال ایک امریکی نوجوان نے پیش کیا ہے ۔ اس خاص عینک کو’’ مکسڈ ریئلٹی‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اب تک لوگوں نے کل 65 ہزار ڈالر کی رقم بطور فنڈنگ دی ہے۔اپنے ساتھ دوڑنے والے ہولوگرافک اوتار کی رفتار، سمت اور دیگر ڈیٹا کو آپ خود بھی سیٹ کرسکتے ہیں۔ اس طرح آپ پر ایک نفسیاتی اثر ہوتا ہے کہ آپ خود کو بہتر بنائے۔ گوسٹ اسپیسرکے لیے آپ کسی بھی مقام اور کسی بھی جگہ اپنے دوست کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ فوری طور پر جاگنگ شروع کرسکتے ہیں۔
اس کو ا ب تک کا سب سے چھوٹا ورچول رئیلٹی عینک کہا جا سکتا ہے ۔اس میں دوڑتا ہوا آپ کا دوست آپ کے ہفتے اور ماہانہ اہداف کو پورا کرنے میںآپ کی مدد کرتا ہے ۔ اس میں غیرمعمولی ڈیٹا بیس بھی شامل جسے اسٹراوا کہا جاتا ہے ۔ اسٹراوا میں پوری دنیا میں موجود جاگنگ کے ٹریکس کا ڈیٹا بیس شامل ہے اور آپ اپنے علاقے کی تفصیلات بھی ایپ کے ذریعے اس میں شامل کرسکتے ہیں۔اس میں موجود سافٹ وئیر آپ کےحقیقی دوست کے عین مطابق ایک کردار تخلیق کر سکتا ہے ۔اورایپ کی بدولت آپ دل اور نبض کی کیفیت اور اتار چڑھائو بھی معلوم کرسکتے ہیں ۔