• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 246 پوائنٹس کم ہوکر 39 ہزار 621 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز شیئرز بازار میں 390 کمپنیوں کے 40 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 13 ارب 74 کروڑ روپے رہی۔

آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 57 ارب روپے کم ہوئی ہے جبکہ کاروبار کے اختتام پر 7 ہزار 361 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مذید مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری دن کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر9پیسے کم ہوکر 168 روپے 28 پیسے ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20 پیسے اضافے سے 168 روپے80 پیسے ہے۔

تازہ ترین