• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمن کی پیسے اور اقتدار سے محبت ڈھکی چھپی نہیں، پی ٹی آئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہے قومی دولت لوٹنے والوں سے مولانا فضل الرحمن کی الفت ایک قدرتی امر ہے ۔ وہ وہی کچھ کر رہے ہیں جس کام کیلئے انہیں حکومت میں نوکری دی گئی۔مولانا فضل الرحمٰن کی پیسے اور اقتدار سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ مناسب کرایہ ادا کر کے ایک خاص عرصے کیلئے مولانا اور ان کی جماعت کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ جب تک مولانا کا کریڈٹ ختم نہیں ہوتا وہ کسی بھی وزیر اعظم کو پریشانیوں سے بچانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔کریڈٹ ختم ہوتے ہی مولانا کا لہجہ بھی بدلے گا اور انہیں عوام کی یاد بھی ستائے گی۔
تازہ ترین