• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ بابوسر ناران روڈ پر تھک جل کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ


شاہراہ بابوسر ناران روڈ پر تھک جل کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی، جس کے باعث کئی سیاح بھی پھنس کر رہ گئے۔

شمالی علاقہ جات میں بارش کے باعث اکثر لینڈ سلائیڈنگ جیسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

حالیہ بارشوں کے دوران شاہراہ بابوسر ناران روڈ پر تھک جل کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیاح اور مقامی لوگ پھنس کر رہ گئے ہیں۔

تازہ ترین