• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کاشف قیوم نے قتل کیس کے ملزم کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔ملزم ابرار احمد کے خلاف ثمینہ شاہین نے 19مئی 2015کو مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس نے عرفان وغیرہ کے ہمراہ وحید اختر کو قتل کیا۔ دوران سماعت وکیل صفائی اسد عباسی کا موقف تھا کہ ابرار احمد کو اس کیس میں نامزد کرنے کی وجہ پرانی عداوت ہے، استغاثہ کے پاس کوئی ٹھوس شواہد نہیں، دلائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ثبوت پر ملزم کو بری کرنیکا حکم دیدیا۔
تازہ ترین