کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ اس قدرتی آفت کے موقع پر پی پی کے جیالے شہرقائد کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ وزیراعلیٰ سے لیکر ایک عام کارکن اور اراکین سندھ اسمبلی عوام میں موجود رہے، شہر قائد کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ کون بحرانوں کے موقع پر ان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنے والوں نے کراچی کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا،مجھے فخر ہے کہ اس قدرتی آفت کے موقع پر پی پی کے جیالے شہرقائد کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔