وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ جہلم میں سیلاب کی صورتحال پر تمام متعلقہ محکموں سے رابطہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ ابھی تک منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج 1لاکھ کیوسک کے لگ بھگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیم کا اخراج 2 سے3لاکھ کےدرمیان ہوتا ہے تو 150 سے زیادہ دیہات کو خطرات لاحق ہونگے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس صورتحال سے متعلق تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں۔