• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں محفوظ قومی جنگل ’عروق بنی معارض‘ ریت کے سب سے بڑے سمندر پر قائم ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی جنگلی حیات کے ادارے کے سربراہ محمد قربان کا کہنا ہے کہ عروق بنی معارض محفوظ جنگل صحرا کے قدرتی مناظر اپنے اندر محفوظ کیے ہوئے ہے، اس میں قدرتی حیاتیات متنوع شکل میں موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنگلی حیاتیات کے فروغ کے مرکز کی مدد سے یہاں خودرو پودوں، جانوروں اور جڑی بوٹیوں کی افزائش کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں اور اسے یونیسکو کے ماتحت قدرتی عالمی ورثے کے پروگرام کا حصہ بنایا جانے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔

محمد قربان نے بتایا کہ عروق بنی معارض سعودی عرب میں پہلا محفوظ قومی سعودی مثالی جنگل ہوگا جہاں ڈرونز کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی سے کام لیا جائے گا، پورے علاقے کی ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ یہاں جدید توانائی کا استعمال ہوگا، یہاں ماحولیاتی صحت کے ضوابط نافذ ہوں گے اور ماحولیاتی سیاحت کا پروگرام جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور مقامی باشندوں کو اس پورے پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ 

تازہ ترین