• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیک پومپیوکی عُمان کے سلطان سے ملاقات،خطےمیں امن کے فروغ اور جی-سی-سی اتحاد پرگفتگو

لاہور (نیٹ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مسقط میں عُمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید سے جمعرات کے روز ملاقات کی ہے اور ان سے خطۂ خلیج میں قیام امن میں عُمان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس دوطرفہ بات چیت میں خلیج میں امن اور استحکام کے فروغ میں عُمان کا کردار موضوع گفتگو تھا۔ ’’انھوں نے خطے میں خوش حالی کے لیے خلیج تعاون کونسل کے اتحاد کی اہمیت کے بارے میں بات چیت کی ہے اور امریکا اور عُمان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی شراکت داری میں اضافے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ عُمان میں آمد سے قبل مائیک پومپیونے بدھ کو یو اے ای کے دارالحکومت ابوظبی کا دورہ کیا تھا۔
تازہ ترین