• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک آف پنجاب کے اثاثے ایک ہزار ارب سے تجاوز کرگئے


بینک آف پنجاب کے اثاثے ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے، سال 2020 کی پہلی ششماہی میں سرمائے کا موزوں تناسب اسٹیٹ بینک کی مقررہ حد سے کہیں بہتر رہا۔

بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی ہے۔

بی او پی بورڈ کے مطابق موجودہ معاشی حالات میں بینک کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ بینک نے چھ ماہ میں بعد از ٹیکس تین ارب ساٹھ کروڑ روپے کمائے ہیں۔

بینک کے ڈپازٹس پہلی ششماہی کے اختتام پر 805 ارب روپے، بینک کی سرمایہ کاری 497 ارب جبکہ بینک کے فراہم کردہ قرضوں کا اسٹاک 431 ارب روپے رہا۔

پہلی ششماہی کے اختتام پر بینک نے پہلی مرتبہ اپنا سرمایہ ایک ہزار ارب روپے سے بڑھایا ہے۔

2020 کی پہلی ششماہی کے اختتام پر بینک کا سرمایہ 1018 ارب سے زائد رہا۔

پہلی ششماہی میں بینک کے سرمائے کی موزونیت 17.80 فیصد رہی، جو اسٹیٹ بینک کی مقرر کردہ حد سے کہیں بہتر ہے۔

تازہ ترین