ملتان(سٹاف رپورٹر )ملاوٹ مافیاپنجاب فوڈ اتھارٹی کی پکڑ میں،سنیکس انڈسٹریز، مصالحہ جات یونٹس,کوکنگ آئل یونٹس کی چیکنگ،19فوڈ یونٹس سربمہر، 7,080لیٹر ملاوٹی دودھ، 1780ساشے گٹکا، 540ٹوٹے،خراب انڈے، 36لیٹر کھلاآئل ،53کلو مضر صحت خوراک تلف،30ہزار لیٹر آئل، 10ہزار کلو خام مال، 7,000کلو تیارشدہ مصنوعات برآمد،ناقص صفائی پر 43 فوڈپوائنٹس کو348,500ہزار روپے کے جرمانے عائد اور 329فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔بتایا گیا ہے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے454 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر329فوڈیونٹس کو بہتری کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے۔