• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، بارش کے متاثرین سے ملاقات

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے یوسف گوٹھ، عبد الرحیم گوٹھ، بسم اللہ ٹاؤن سمیت سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 2اور 3کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،بارش کے پانی میں گھرے ہوئے متاثرہ مکینوں سے ملاقاتیں کیں۔مکینوں کے حالات اور مسائل سے آگاہی حاصل کی،انہوں نے کریمی چورنگی پر قائم الخدمت کے ریلیف کیمپ اور مفت میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا،اس موقع پرحافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے تقریباً تین کروڑ افراد کے مسائل کے حل اور شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین