کراچی( اسٹاف رپورٹر)سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، میرپور سمیت بارش سے متاثرہ تمام علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر ایک سال کا ٹیکس معاف کیا جائے،بارش کے باعث غریب عوام کے گھر اور دکانیں سب تباہ ہو گیا۔کراچی، حیدرآباد، میرپور سمیت بارش سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ دریں اثناء فاروق ستار نے گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ پہاڑی تودا گرنے کے بعد علاقے کا ہنگامی دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ پہاڑی تودا گرنے کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔ عوام سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی اپیل کرتا ہوں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بارش سے متاثر ہونے والے تمام علاقوں کو حکومت خصوصی طور پر آفت زدہ قرار دے اور ہر قسم کے ٹیکسز ایک سال کےلئے معاف کئے جائیں۔