لاہور (آصف محمود سے) محکمہ داخلہ پنجاب نے ذاکر آصف رضا علوی کا نام انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے فورتھ شیڈول میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرگودھا روڈ فیصل آباد کے آصف رضا علوی نے مبینہ طور پر صحابہؓ کی شان میں گستاخی کی تھی جس پر اس کے خلاف تھانہ شہزاد ٹائون اسلام آباد میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔سرکاری دستاویز کے مطابق آصف رضا علوی لندن فرار ہوگیا ۔ آصف رضا علوی کا نام پہلے بھی فورتھ شیڈول میں رہا ہے اور اس کے خلاف تھانہ سٹی کمالیہ میں بھی ایف آئی آر رجسٹر ہوئی تھی اور وہ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قید بھی رہا۔