• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،فائرنگ کے واقعات میں ایک شہری جاں بحق،بچی سمیت 2 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شہری جاں بحق جبکہ بچی سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون تھانے کی حدود عبداللہ گوٹھ گلی نمبر 8 میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نےڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، زخمی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑگیا ، مقتول کی شناخت 30 سالہ ظفر ولد سید مزمل کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیرآباد کے علاقے نیا ناظم آباد میانوالی کالونی میں گھر میں فائرنگ کے پرارسرار واقعے میں 5سالہ بچی ابیہا دختر رفاقت علی زخمی ہوگئی ،جیسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود ہنگورہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25سالہ سہراب ولد محمد عبداللہ زخمی ہوگیا، جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

تازہ ترین