• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اشتعال انگیزی کی، چینی سفارتخانہ


بھارت میں چینی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 31 اگست کو بھارتی فوج نے پھر لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔

بھارت میں چینی سفارتخانے نے چین بھارت سرحدی کشیدگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 31 اگست کو بھارتی فوج نےگزشتہ چین بھارت اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی فوج نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر کھلی اشتعال انگیزی کی، اس بھارتی اقدام سےسرحدی علاقے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی اقدام چین کی علاقائی خود مختاری کی شدید خلاف ورزی ہے، بھارتی اقدام متعلقہ معاہدوں، پروٹوکول اور اتفاق رائے کی خلاف ورزی ہے، بھارتی اقدام سے چین بھارت سرحدی علاقوں میں امن کوشدید نقصان پہنچا ہے ۔

چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام دونوں جانب سےصورتحال قابو میں کرنےکی کوششوں کے خلاف ہے۔

بھارت میں موجود چینی سفارتخانے کی جانب سے اپنے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے فرنٹ لائن فوجیوں کو سختی سے کنٹرول کرے اور بھارت تمام اشتعال انگیز اقدامات کو فوری طور پر بند کرے۔

چینی سفارتخانے کا بھارتی حکام کو کہنا ہے کہ بھارت اپنے وعدوں کی پاسداری کرے اور بھارت لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والی فوج کو واپس بلائے۔

تازہ ترین