• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں آج سے ندی نالوں پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان

شہر میں آج سے ندی نالوں پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان


کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ندی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کا پہلا مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا۔

جس کا آغاز گجر نالہ سے ملحق آبادی سے ہوگا، منگل کی شب ایف سی ایریا کی مساجد سے اعلان کیا گیا کہ ڈی سی سینٹرل کی ہدایت ہے کہ تمام مکین بدھ کی صبح سات بجے گھر خالی کرکے سامان کے ساتھ دوسری جگہ منتقل ہوجائیں جس کے بعد آپریشن شروع ہوجائے گا،مساجد سے ہونے والے اعلانات کے بعد ان علاقوں کے مکینوں میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی۔ 

کراچی میں بدھ کی صبح سے متعدد مقامات پر ندی ، نالوں پر قائم تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کے سلسلے میں مکانات خالی کرنے کے مساجد سے اعلانات کے بعد خوف وہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکل آئی اور احتجاج کیا۔

پہلے مرحلےمیں پنجاب کالونی، کرسچن کالونی ایف سی ایریا، کے علاوہ موسی کالونی اور مجاہد کالونی کے کچھ علاقے بھی شامل ہیں جن کے مکانات بدھ کو مسمار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تازہ ترین