• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو ( نیوز ڈیسک) شکاگو میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ شکاگو ٹریبون کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ دن کے وقت پیش آیا۔ گولیوں کا نشانہ بننے والوں میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جب کہ دیگر 5افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مرنے والا شخص کھلے میدان میں ایک خیمے لگائے بیٹھا کھانا کھا رہا تھا کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی آئی اور اس پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی گئی۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین