• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت نے مجبوراً 200 مزید طالبان قیدیوں کو رہا کردیا، امن مذاکرات کے جلد انعقاد کی امید روشن

کابل (جنگ نیوز ) افغان حکومت نے لویہ جرگہ کی منظوری کے بعد خطرناک مقدمات میں اسیر مزید 200 طالبان جنگجوؤں کو رہا کردیا جس کے جواب میں طالبان نے بھی اسپیشل فورس کے 6 مغوی اہلکاروں کو آزاد کردیا۔تفصیلات کے مطابق افغان حکومت نے مجبورا 200مزید طالبان قیدیوں کو رہا کردیا،اس سے قبل کچھ ممالک کے کہنے پر افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کی رہائی روک دی تھی ،افغان حکومت نے لگ بھگ 200 مزید طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جس کے بعد بین الافغان امن مذاکرات کے جلد انعقاد کی امید روشن ہو گئی ہے۔افغانستان کے سینئر حکام نے بدھ کو بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل کی مرکزی جیل سے پیر اور منگل کو طالبان قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے ۔

تازہ ترین