• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل آج جمعرات 3 ستمبر کو صبح سویرے غسل کعبہ کی رسم ادا کریں گے ہر برس کی طرح اس سال بھی غسل کعبہ کی رسم عرق گلاب سے معطر آب زم زم سے انجام دی جائے گی۔اس سال یہ رسم کورونا وائرس کی وبا کے ماحول میں ہوگی۔ اس حوالے سے سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ شاہی منظوری اس بات کی علامت ہے کہ سعودی قیادت مسجد الحرام و مسجد نبوی اور ان کے زائرین سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔

تازہ ترین