جرمنی کے شہر زولنگن میں خاتون نے اپنے پانچ بچوں کو قتل کر کے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی، خاتون تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون نے پانچ بچوں کو قتل کر کے 11 سالہ بیٹے کے ساتھ گھر سے نکل کر ٹرین کے آگے چھلانگ لگائی۔
قتل ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کو واقعے کی اطلاع بچوں کی نانی نے دی، 11 سالہ بچہ اپنی نانی کے ساتھ موجود ہے۔