• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے۔الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کیلیے نیپرا کو درخواست


 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ کے۔الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 54 پیسے منہگی کرنے کی درخواست کی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ کثیر سالہ ٹیرف کے وسط مدتی جائزے کے تحت مانگا گیا ہے۔

 نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے۔الیکٹرک نے مزید 143 ارب 86 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت مانگی ہے، ورکنگ کیپٹل کی لاگت کی مد میں فی یونٹ بجلی 65 پیسے منہگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

 نیپرا نے کہا کہ قرضے کی لاگت پر نظرثانی مد میں فی یونٹ بجلی 10 پیسےمنہگی کرنےکی درخواست دی ہے، گروتھ کی مد میں فی یونٹ بجلی   29 پیسے منہگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

 نیپرا نے کہا کہ کے۔الیکٹرک نے نارمل ورکنگ کیپیٹل کی مد میں فی یونٹ 50 پیسے اضافہ مانگا ہے، کے۔الیکٹرک نے سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 17 سے 41.94 فیصد کرنے کی درخواست دی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کے۔الیکٹرک کی درخواست پر 16ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔

تازہ ترین