• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، بورڈ نے محدود طرز کی کرکٹ کے میچوں میں اضافے کو آئی سی سی ایونٹس کی تیاری اور عالمی رینکنگ میں بہتری کی وجہ قرار دے دیا۔

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 21-2020 قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے شروع ہوگا، 30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ہونے والا ایونٹ ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا، سیزن کا اختتام بھی وائٹ بال کرکٹ ایونٹ ’ پاکستان کپ‘ سے ہوگا، ایونٹ 31 جنوری کو ختم ہوگا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس سیزن میں وائٹ بال ایونٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر ہوگا، جس کی بڑی وجہ آئی سی سی ایونٹس کی تیاری کرنا ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کے باعث کھلاڑیوں کی محدود نقل و حمل اور موسم سرما کے باعث قائداعظم ٹرافی کے تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

ندیم خان کاکہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ زمبابوے اور جنوبی افریقہ سیریز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچز 14،15 اور 17 نومبر کو لاہور میں ہوں گے۔

تازہ ترین