• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے وطن تو سلامت رہے، شاد و آباد رہے، شبلی فراز


وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا یوم دفاع کے موقع پر وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اے وطن تو سلامت رہے، شاد رہے، آباد رہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنےشہیدوں،غازیوں کوسلام کرتےہیں جنہوں نےمادروطن کےدفاع وتحفظ کے لیے شہادت کاجام پیا، آج کے دن اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کےساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کی وکالت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔

ویڈیو پیغام کے ساتھ سینیٹر شبلی فراز نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے والد احمد فراز کا شعر بھی شیئر کیا ہے جو کہ کچھ یوں ہے :

کچھ اہلِ ستم، کچھ اہلِ حشم مے خانہ گرانے آئے تھے

دہلیز کو چوم کے چھوڑ دیا، دیکھا کہ یہ پتھر بھاری ہے

جب پرچمِ جاں لے کر نکلے، ہم خاک نشیں مقتل مقتل

اس وقت سے لے کر آج تلک، جلادپہ ہیبت طاری ہے

تازہ ترین