• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی اور بہن کی نومولود بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی اور اُن کی بہن فضیلہ عباسی کی حمزہ عباسی کے نومولود بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے والد اور بیٹے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ماسک پہنے حمزہ عباسی نے بیٹے مصطفی کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے بھی مصطفیٰ کو اٹھائے مختلف ویڈیوز شیئر کیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مصطفیٰ کے ساتھ وقت گزارنے میں خوشی محسوس کرتی ہیں۔واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔حمزہ علی عباسی نے اپنے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں سنائی تھی۔

تازہ ترین