• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کی ہدایات پر کے الیکٹرک معاملات کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کے الیکٹرک کے معاملات پر ون ونڈو آپریشن کیلئے ایڈیشنل سیکٹری پاور وسیم مختار کی صدارت میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔

کمیٹی میں پٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکٹری، نیپرا، این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک ، سی پی پی اے اور پاور ڈویژن کے نمائندے شامل ہونگے ،کمیٹی کے الیکٹرک کے امور میں ون ونڈو آپریشن کا کام کریگی تاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تناظر میں کراچی کے عوام کیلئے بجلی کی فراہمی میں رکاوٹیں مقررہ وقت میں دور ہوں۔

وفاقی وزیر پاور عمر ایوب کی زیر صدارت گذشتہ روز اعلی سطح ا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی شہزاد سید قاسم اور ندیم بابر، چیرمین نیپرا توصیف فاروقی، سیکٹری پاور عمر رسول، کے الیکٹرک بورڈ کے چیئرمین بمعہ ممبران، سی ای او کے الیکٹرک، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی، این ٹی ڈی سی اور پاور ڈویژن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر عمر ایوب نے کے الیکٹریک کو بجلی کے سب سٹیشن میں سے پانی نکالنے کیلئے پمپ اور دوسری مشینری کا انتظام کرنیکی ہدایت کی۔

تازہ ترین