کراچی (نیوزڈیسک )ایکواڈور کی سپریم کورٹ نے سابق صدر رافائل کورئیا کو سنائی جانے والی جیل کی سزا کی بحال رکھی ہے۔ دفتر استغاثہ کے مطابق ججوں نے سزا کے خلاف تمام اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔ کورئیا کو رواں برس اپریل میں اس بات کا مجرم قرار دیا گیا تھا کہ انہوں نے 2013ء میں اپنی انتخابی مہم کے لیے فنڈنگ کے دوران بدعنوانی کی تھی۔ اس فیصلے کے بعد کورئیا کے لیے ملکی سیاست میں واپسی کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ وہ ان دنوں بیلجیم میں مقیم ہیں۔