• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیت نہیں لی، اچکزئی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے، مقتول کا بھائی

دیت نہیں لی، اچکزئی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے، مقتول کا بھائی


کوئٹہ (ٹی وی رپورٹ) عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے بھائی نے سابق ایم پی اے کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جیونیوز کے مطابق ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے بیٹے معظم عطاء نے کہا کہ ہم نے اپنے والد کے قتل کے معاملے میں عدالت سے باہر کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم نے قتل کیس میں کوئی دیت لی نہ خون بہالیا ہے۔معظم عطاء نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ہمارے ساتھ کیس میں انصاف نہیں ہوا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نے دیکھی اس لیے مزید گواہی کی ضرورت نہیں تھی۔ مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ تاحال بے روزگار ہوں اور محکمہ پولیس میں کوئی ملازمت نہیں ملی۔ دوسری جانب مقتول ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے بھائی عنایت اللہ کاکہنا ہے کہ مجھے واقعے کی اطلاع وائرلیس کے ذریعے ملی جسکے فوری بعد سول اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے موقع سے گاڑی میں سوار عبدالمجید اچکزئی کو پکڑ لیا تھا، واقعے کے وقت گاڑی میں سوار شخص عبدالمجید اچکزئی تھا۔ مقتول کے بھائی نے ماڈل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کرنے کااعلان کیا۔

تازہ ترین