جدہ(شاہدنعیم)مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے خاندان کے وکیل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی عدالت کی طرف سے کیا جانے والا فیصلہ منصفانہ اور عبرتناک ہے۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے پیر کو 8 افراد کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے کا مجرم ٹھہرایا تھا اور انہیں قید کی سزا سنائی تھی۔