• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مروہ کا اصل قاتل گرفتار، پولیس کا دعویٰ


کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 6 سالہ بچی مروہ کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، پڑوسی ملزم نواز کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ نواز ہی اصل ملزم ہے، دوران تفتیش جس کے خلاف ثبوت ملے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم حراست میں تھا اب اسے باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے، جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اس سے قبل مروہ قتل کیس میں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے 31 افراد کے نمونے لیے گئے تھے۔

اس حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساجد سدوزئی کے مطابق مروہ کے قتل کی تفتیش جاری ہے اور پولیس نے 31 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے جمع کرا دیے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق مشتبہ افراد کے ڈی این اے کی رپورٹ کا انتظار ہے، ان افراد کی فہرست میں قریبی عزیز اور محلے دار شامل ہیں۔

مروہ جمعہ 4 ستمبر کو صبح 7 بجے دکان پر کیک لینے گئی تھی اور لاپتہ ہوگئی تھی، جس کی لاش بعد ازاں 6 ستمبر کی رات عیسٰی نگری کے عقب میں واقع گراؤنڈ میں کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

مروہ کی گمشدگی کا مقدمہ اس کے والد عمر صادق کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی میں درج کیا گیا تھا، جب کہ میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد بھاری چیز سر پر مار کر قتل کیا گیا۔

تازہ ترین