• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 9 لاکھ سے بڑھ گئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار سے بڑھ گئی، بھارت میں مزید 66 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آنے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 74 ہزار سے زائد ہو گئی۔

ادھر فرانس میں مزید ساڑھے 8 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے اور انڈونیشیا میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

دنیا بھر میں 2 کروڑ 78 لاکھ مریضوں میں سے اب تک 2 کروڑ مریض صحت یاب ہو چکے۔

تازہ ترین