• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس بین الاقوامی سازش ہے، ناکام بنادیں گے، چوہدری شکیل

کوونٹری (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما و صدر لیگل ونگ پی ایم ایل این چوہدری شکیل خان عدالت نے کوونٹری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس ایک سوچی سمجھی بین الاقوامی سازش ہے جو پاک، چین دوستی کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔ اس سازش میں ہمارے بعض سیاست دان بھی شامل ہیں، جو چاہتے ہیں کہ پاکستان اور عوام کو پستی کی طرف دھکیلا جاسکے، لیکن پاکستان کے عوام اور ن لیگ کے کارکنان ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لیے ن لیگ کا ہر کارکن تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے لندن میں ناکام مظاہرہ کیا، ن لیگ کے کارکنان17اپریل کو ایک کامیاب مظاہرہ کریں گے جس میں امن کا درس دیا جائے گا۔ یہ مظاہرہ مسلم لیگ ن کے صدر زبیر گل کی قیادت میں ہوگا، ہم باشعور محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اتوار کے مظاہرہ کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر ن لیگ کے صدر راجہ علی اصغر نمبل، راجہ مبارک کیانی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے ساتھ دشمنی پر اتر آئے ہیں۔ چوہدری ارشد، چوہدری الطاف حسین عدالت، چوہدری تاج حسین، ملک فضل اعون و دیگر نے کہا کہ ہماری جنگ طاغوتی طاقتوں کے ساتھ ہے جو امن کو سبوتاژ چاہتی ہیں۔ عوام ن لیگ کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان ترقی کی طرف بڑھتا رہے۔
تازہ ترین