• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی، شہری آبادی پر بھارتی فائرنگ، سفارتکار طلب

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی،وقائع نگار، آئی این پی )بھارت نے ایک بار پھر ایل اوسی پر بیدوری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے آر پار تشدد افغان امن عمل ناکام بنانے کی سازش ، دونوں ملک مل کراس کو شکست دینگے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دےکردشمن کو بھار ی جانی ومالی نقصان پہنچایا۔ دریں اثنا ء سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی بلاجواز فائرنگ کے نتیجے میں بیدوری سیکٹر میں محمد الطاف ،محمد آفتاب اور طاہر اقبال ساکنان گائوں بنجوری شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج ’ایل۔او۔سی‘ اور ’ورکنگ۔باونڈری‘ پر عام شہری آبادی کو آرٹلری اور بھاری وخودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔ رواں برس 2020ءمیں بھارت نے 2199 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 17 بے گناہ شہری شہید اور 171شدید زخمی ہوئے، شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا گیا کہ بے حسی پر مبنی یہ اقدامات 2003 کے جنگ بندی معاہدے، انسانی عظمت ووقار، بین الاقوامی انسانی حقوق و قوانین اور پیشہ وارنہ فوجی طرز عمل کے برعکس اور اس کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین