• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل نے پانی پر تیرنے والا پہلا منفرد سپر اسٹور کھول لیا


 معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پانی پر تیرنے والا پہلا اور سب سے منفرد سپر اسٹور کھول لیا۔

رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے مرینا بے نامی علاقے میں قائم اسٹور شیشے سے بنا ہے جس سے شہر کا مکمل نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

پانی پر بنا سپر اسٹور تیرتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

روم کے قدیم چرچ پینتھون کی طرز پر بنائی گئی گنبد نما عمارت پانی پر تیرتی ہوئی ایک دلکش منظر پیش کرتی ہے، عمارت پر خوبصورت شیشوں کا کام کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عمارت کے اندر ترتیب سے لگائے گئے خوبصورت درخت اسٹور میں موجود ایپل کے ملازمین کو ٹھنڈی چھاؤں فراہم کرتے ہیں۔

23 زبانوں پر عبور رکھنے والی 148 افراد پر مشتمل ٹیم اسٹور میں آنے والے صارفین کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود ہے۔

تازہ ترین