• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ سی ڈی اے ٹریفک سے متعلقہ انفرا سٹرکچر بشمول ٹریفک سگنلز، لین مارکنگ، روڈ سائن، ہارٹی کلچر اور روڈ لائٹس کو اپ گریڈ کرے۔ چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈی اے نے یہ ہدایات سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کے دوران کیں۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہدایات دی گئیں کہ تمام بڑی شاہراہوں کے اطراف سروس روڈز کو اپ گریڈ کیا جائے۔
تازہ ترین