• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں ڈیجیٹل ویڈیو مقبولیت کے باوجود اسٹِل فوٹوگرافی کی اپنی اہمیت موجود ہے، جاپان میں بھی فوٹوگرافی آرٹ کی مقبولیت اپنی جگہ موجود ہے تاہم آج کل جاپان میں پاکستانی فوٹوگرافر ملک ارشد کے چرچے نہ صرف پاکستانی بلکہ جاپانی عوام میں بھی عروج پر ہیں۔

ملک ارشد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے اور وہ تین دہایوں قبل جاپان آئے اور پھر یہیں کے ہو رہے، جاپان میں کاروبار بھی کیا، سماجی خدمات بھی انجام دیں اور سیاست بھی کی لیکن فوٹوگرافی کا شوقع ہمیشہ برقرار رہا۔

اسی حوالے سے جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں تصاویر کشی جاری رکھی اور کئی خوبصورت اور نایاب تصاویر سے نہ صرف پاکستانی بلکہ جاپانی شائقین کے دل بھی جیت لیے۔

اس حوالے سے ملک ارشد کا کہنا ہے کہ وہ عنقریب اپنے جاپانی دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی کھینجی گئی نایاب تصاویر کی نمائش کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں، ان کی کوشش ہوگی کہ یہ نمائش سفارتخانہ پاکستان میں منعقد ہو تاکہ جاپانی میڈیا اور جاپانی عوام کو بھی معلوم ہوکہ پاکستانی قوم میں کسی بھی طرح کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔

ملک ارشد نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کے لیے ہر وقت دل و جان سے حاظر ہیں وہ چاہتے ہیں کہ اپنی تصاویر کشی کے شوقع سے پاکستان اور جاپان کے درمیان عوامی سطع کے تعلقات میں مزید بہتری آئے۔

تازہ ترین