• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چھٹی کا دن منانے کے لیے سیاحوں نے گلیات کا رخ کرلیا، مشک پوری ٹاپ پر فیملیز نے باربی کیو پارٹی اور ہائیکنگ سے خوب لطف اٹھایا۔

پاکستان کے گلیات اور پہاڑ قدرت کے عظیم شاہکار ہیں، انہیں میں سے ایک 9200 فٹ کی بلندی پر نتھیا گلی کی آغوش میں واقع مشک پوری ٹاپ ہے۔

اسلام آباد سے 90 کلومیٹر کی مسافت پر مشک پوری ٹاپ سال کے 12 مہینے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔

نتھیا گلی سے شروع ہونے والی ایک گھنٹہ طویل ہائیکنگ کے دوران اونچے اونچے پربت آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث بنتے ہیں۔

چھٹی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے نوجوان اور فیملیز مشک پوری ٹاپ پر بار بی کیو سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

تاحد نظر ہریالی اور بادلوں کی اٹھکیلیاں مشک پوری ٹاپ کی خاصیت ہیں، ٹھنڈے موسم میں چپس اور پکوڑے سیاحت کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں۔

سیاح گھوڑ سواری سے محظوظ ہوتے اور لمحات کو تصاویر میں محفوظ کرتے بھی نظر آئے۔

تازہ ترین