• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج


ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کی۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینیئر صحافیوں ظہیر انجم، فاروق اعوان، عبدالوہاب، عزیز شیخ، منور حسین، محمد علی، رومیو جالب اور محمد واجد نے شرکت کی۔

مقررین نےکا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

پشارو میں احتجاجی مظاہرہ جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر کیا گیا، مظاہرین نے نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کےلئے کوئٹہ جنگ بلڈنگ کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں جنگ اور جیو کے کارکنوں نے شرکت کی۔

بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کا مذمتی اجلاس ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی چوہدری نور الحسن، ایم پی اے کاظم علی پیرزادہ، خالد محمود اور ایم پی اے ملک ظہیر چنڑ اور دیگر ن لیگی رہنما شریک ہوئے، اجلاس کے شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

نوابشاہ میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

تازہ ترین