• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر سے گھٹیا پن کی ہی امید ہے، مریم اورنگ زیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ گھٹیا پن کے سوا آپ سے اور امید بھی کیا کی جا سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ آٹا چور اور چینی چور دوسروں پر انگلی اٹھانا بند کر دیں، چوروں اور جھوٹوں کے سردار دوسروں پر الزام لگانا بند کریں۔

مریم اورنگ زیب نے حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے علاج کے لیے فوری اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاج میں سستی یا لاپروائی سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی صحت خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین