• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے دوسرےمرحلے کیلئے تاریخی دن ہے، عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لیے تاریخی دن ہے۔ پاکستان میں صنعتی ترقی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔

رشکئی ایکو منصوبے سے متعلق معاہدے کے بعد چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اس منصوبے سے نئی صنعتیں اور برآمدات فروغ پائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ روزگار کے بے پناہ نئے مواقع میسر ہوں گے۔ آئیں سی پیک کو کامیاب بنانے کیلئے سب مل کر ہاتھ بٹائیں۔

تازہ ترین