ملتان(سٹاف رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس ملتان نے سمگل شدہ خشخاس سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ہے۔40ہزار لٹر ڈیزل،ٹرک اور آئل ٹینکر بھی مختلف کارروائیوں میں ضبط کئے گئے ہیں شیر شاہ ملتان کے قریب سے 30لاکھ روپے مالیت کی خشخاس اور ٹرک کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ایک اور کارروائی کے دوران کسٹم انٹیلی جنس کی ایک ٹیم نے نان کسٹم پیڈ ڈمپر ٹرک کو ضنط کر لیا ہے اس ڈمپر ٹرک کی مالیت 20لاکھ روپے بیان کی جا رہی ہے۔دریں اثناء چند روز قبل کسٹم انٹیلی جنس ملتان نےراجن پور سے ایک آئل ٹینکر روکا تھا جس پر 40ہزار لیٹر ڈیزل لوڈ تھاکسٹم حکام نے نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹری روانہ کئے تھے جس کی اب رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق آئل ٹینکر پر 90فیصد ڈیزل اور 10فیصد ملاوٹ کی گئی ہے۔۔اس پر آئل ٹینکر اور 40ہزار لیٹر ڈیزل کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ آئل ٹینکر اور 40ہزار لیٹر ڈیزل کی مالیت 55لاکھ روپے ہے اس طرح مجموعی طور پر سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سامان کو قبضہ میں لیا گیا ہے۔