ایشین کپ کوالیفائر میں میانمار کے خلاف میچ سے قبل پاکستان فٹ بال ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
پاکستان ٹیم میں شامل اسٹرائیکر ریان محمد انجرڈ ہوگئے ہیں، انجری کی وجہ سے ان کی 10 جنوری کو شیڈول میچ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔
ریان محمد اسلام آباد میں جاری قومی فٹ بال ٹیم کے کیمپ کے دوران انجری شکار ہوئے ہیں، پاکستانی فٹ بالر نے سوشل میڈیا پر اپنی انجرڈ ٹانگ کی تصویر اور اسٹوری لگادی ہے۔
اسکاٹ لینڈ میں ڈنڈی فٹ بال کلب سے کھیلنے والے ریان محمد کو پہلی بار پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ریان محمد ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، 19 سالہ اسٹرائیکر انجری کے بعد واپس اسکاٹ لینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔