• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس: پاکستان کی سوہا علی کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی سوہا علی کی کامیابوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ٹی ایف جے 30 کے گرلز ڈبلز ایونٹ میں کامیابی کے بعد سوہا علی نے سنگلز میں بھی پہلا میچ جیت لیا ہے۔

پاکستانی ٹینس اسٹار کا نائیجرکی پلیئر کے خلاف جیت کا اسکور 5-7، 6-2 اور 6-3 رہا۔

سوہا علی نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کیا اور اگلے دو سیٹس جیت کر فتح اپنے نام کی۔ 

سوہا نے گزشتہ روز انڈین کھلاڑی کے ساتھ پیئر میں گرلز ڈبلرز کا بھی پہلا میچ جیت لیا تھا۔ گرلز ڈبلز میں سوہا اور بھارت کی سدھاک کور کل سیمی فائنل کیلئے ایکشن میں ہوں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید