• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیا رچی مہرہ ہے، اسکے پیچھے جو لوگ ہیں انہیںایکسپوز کرونگا،رحمٰن ملک

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ سنتھیا رچی ایک مہرہ ہے میں ثابت کرنگا ، ان لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا جو امریکی خاتون کے پیچھے ہیں ، خواتین کی عزت کرتا ہوں، ریپ اور شراب کے الزامات لگائے گئے سب تفصیل میرے پاس موجود ہے ، مجھے انصاف چاہیے ۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے کہاکہ سنتھیا ایک مہرہ ہے، میں یہ دنیا کے سامنے ثابت کرونگا،اْن لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا جو سنتھیا کے پیچھے ہیں، سنتھیا کو پیسے کون دے رہا ہے، کونسی گلی میں یہ فیصلے ہو رہے ہیں سب ایکسپوز کرونگامیں 50 سال تفتیشی رہا ہوں، وقت آنے پر ایکسپوز کرونگا۔

انہوں نے کہاکہ میں خواتین کی عزت کرتا ہوں، میں نے آج بھی انکے پیچھے کوئی بات نہیں کی، سنتھیا کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین