• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہونا سیکھو، نفرت پھیلانے والے بہت ہیں، فخر عالم

معروف گلوکار، اداکار و میزبان فخر عالم کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ نفرت پھیلانے والے بہت ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فخر عالم نے ملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھا کہ’نہ مسلمان، نہ ہندو، نہ شیعہ، نہ سُنّی، نہ سِکھ اور نہ عیسائی بلکہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔‘

فخر عالم نے لکھا کہ ’مذہب اور مسلک سے ہٹ کر ایک ہونا سیکھو کیونکہ یہاں نفرت کروانے والے اور ہمیں تقسیم کرنے والے بہت سے لوگ موجود ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اور یہ بات یاد رکھیں کہ وہ سبھی لوگ ہمارے دوست نہیں بلکہ ہمارے دشمن ہیں۔‘

فخر عالم نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’پاکستان‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ بھی استعما ل کیا جبکہ اس کے ساتھ ہی ایموجی والے پاکستانی پرچم کا بھی اضافہ کیا۔

اُن کے اِس پیغام پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل دیاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ فخر عالم اکثر سوشل میڈیا پر پاکستانی قوم کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

تازہ ترین